عثمان بزدار اور انکے خاندان کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب

لاہور (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کے خاندان کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع  قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق  پنجاب کے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی فیملی کے 10 افراد کے نام پر لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز سے گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی فیملی کے نام پر گاڑیوں کی خریداری سے ٹرانسفر تک کی معلومات طلب کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے