لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ فتنے کی سیاست جڑ سے ختم ہوگی، عبرت ناک انجام عمران خان کے تعاقب میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا ایک دن کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے، مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔
مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ مجھے کوئی افسوس نہیں، اللّٰہ نے بہت ہمت دی انتقام اور ناانصافیوں کا سامنا کرنے کی، اللّٰہ نے مجھے جھکنے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ظالموں کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ انجانے میں میری ایسی ٹریننگ کر گئے کہ میں خود بھی چاہتی تو نہیں کر سکتی تھی، یہ سب اللّٰہ ربّ العزت کے کام ہیں۔
Short Link
Copied