عبادت گاہوں کے تقدس کی پامالی کسی طور قابل قبول نہیں۔ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عبادت گاہوں کے تقدس کی پامالی کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی جڑانوالہ میں اقلیتی املاک پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کردی ہے۔

اپنے بیان میں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں اس واقعے کے بارے میں سن کر لرز گیا ہوں۔ عبادت گاہوں کے تقدس کی پامالی کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے