کراچی (پاک صحافت) عام انتخاب میں امن وامان قائم کرنے کیلیے رینجرز، پاک فوج اور پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز کے 10 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، 6 ہزار اہلکار کراچی کے مختلف مقامات پر جبکہ 4 ہزار صوبے کے دیگر علاقوں میں فرائض انجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کوئیک رسپانس فورس کے 440 دستے تعینات کیے ہیں، جو رینجرز موبائل اور 2 موٹر سائیکل اسکواڈ پر مشتمل ہوگی۔
رینجرز اور پاک فوج کے جوان مختلف مقامات پر مسلسل گشت کریں گے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر بھی خصوصی دستے تعینات کیے ہیں۔
Short Link
Copied