رینجرز

عام انتخابات کے موقع پر سندھ اور اسلام آباد کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں عام انتخابات کے پیشِ نظر سندھ اور اسلام آباد بھر کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ کی زیرِصدارت اجلاس میں آئی جی اسپیشل، صوبائی الیکشن کمشنر، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے بھر میں جنرل الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ اور لائحہ عمل کی منظوری دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے جنرل الیکشن کے دوران مشترکہ فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، سندھ رینجرز کے دستے بطور کوئیک رسپانس فورس ایریا میں تعینات رہیں گے۔

اجلاس میں اِس بات پر زور دیا گیا کہ جنرل الیکشن کے حوالے سے صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی طرف سے دیے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اورضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ عام انتخابات میں فول پروف سکیورٹی کے لیے 625 اہلکاروں کی اضافی نفری کراچی پولیس چیف کے سپرد کی گئی ہے۔ عام انتخابات کے دوران اسلام آباد کے لئے سیکورٹی پلان کی بھی منظوری دیدی گئی ہے، سیکورٹی پلان کے مطابق پاک آرمی، پاکستان رینجرز، حساس ادارے اور پولیس مل کر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے