کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں کامیابی پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، انشاء اللہ آٹھ فروری کو اسی جوش و جذبے سے باہر نکلیں گے، تیر پر ووٹ سے نہ صرف صوبائی بلکہ وفاقی حکومت بھی لائیں گے، پہلی بار ہوگا کہ میئر، وزیراعلی اور وزیراعظم جیالہ ہوگا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد سمیت پاکستان کی قسمت بدلیں گے، جو دوست یہاں آئے میں آپ سب کا شکرگزار ہوں، آپ لوگ نے جو استقبال کیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔
Short Link
Copied