شہباز شریف

عام آدمی کیلئے سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عام آدمی کیلئے سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ عزم استحکام کثیر جہتی، سیکیورٹی اداروں کے تعاون اور پورے ریاستی نظام کا مجموعی قومی وژن ہے، کسی نئے و منظم مسلح آپریشن کے بجائے جاری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نقل مکانی کی ضرورت والے کسی آپریشن کی شروعات غلط فہمی ہے، عزم استحکام کا مقصد دہشت گردوں کی باقیات اور جرائم و دہشت گرد گٹھ جوڑ کا خاتمہ ہے، عزم استحکام کا مقصد ملک میں پُرتشدد انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی کے لیے سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی، کم لاگت اور قابل تجدید شمسی توانائی ہر شہری تک پہنچائیں گے، معیشت کو مثبت سمت پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک معاشی استحکام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعت کو ترقی دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کریں گے، اشرافیہ اور ملکی وسائل کا استحصال کرنے والوں کی مراعات کو ختم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے