کراچی (پاک صحافت) فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مرحوم عامر لیاقت کے موت کی صحیح اور اصلی وجہ کو سامنے لانا بہت ضروری ہے، اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی موت کا بہت افسوس ہوا ہے، عامر لیاقت حسین سے میرا بہت پرانا تعلق تھا، عامر لیاقت کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لئے گھر آیا ہوں۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین نامور شخصیت اور ساتھی تھے، عامر لیاقت حسین نامور شخصیت اور ساتھی تھے، عامر لیاقت کے ساتھ سوشل میڈیا کا کردار نامناسب تھا، انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کروانے یا نہ کروانے کا اختیار بیٹا اور بیٹی کو ہی ہے۔
Short Link
Copied