عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا اہم پیغام

بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم جمہوریت کے موقع پر عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جیسے ایک کثیرالثقافتی معاشرے میں وفاقی جمہوریت ہی وہ واحد نظامِ حکومت ہے، جو شہری و سیاسی حقوق کی پاسداری اورمتوازن معاشرے کی تشکیل کویقینی بناسکتاہے،اس پرکوئی دو رائے نہیں کہ مضبوط جمہوریت اورمضبوط پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت کو ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پر من و عن عملدرآمد اور پارلیمان کے احترام کو مقدم رکھے بغیر ملک میں ایک نہیں بلکہ دو پاکستان چلتے رہیں گے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ یپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے لیئے طویل و تاریخی جدوجہد کی ہے اور اس کی حکومتوں نے جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ناجائز و ناکام ترین حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے دے گی نہ اسے ریاست کے کسی ستون سے کھیلنے کی اجازت، سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے ہر مخالف آواز کو دبانے اور انتقام کا نشانہ بنانے کا مقصد جمہوریت کو کمزور کرنا ہے کیونکہ کٹھ پتلیوں نے ایک پاکستان میں پاکستانیوں کو دو گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، جبکہ یہ اس ملک کو اس کے بانیان نے ایک مملکت کے طور پر قائم کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے