عالمی بینک

عالمی بینک کے پنجاب میں تعلیم کیلئے 15 کروڑ ڈالر کے منصوبے کی منظوری

لاہور (پاک صحافت) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پنجاب میں پری پرائمری اور پرائمری گریڈز میں لڑکیوں اور لڑکوں کے داخلہ کی شرح بڑھانے کیلئے 15 کروڑ ڈالر مالیت کے منصوبہ کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس پراجیکٹ سے معیاری تعلیم کی خدمات تک رسائی اور طلبا و طالبات میں سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ میں مدد ملے گی، علاوہ ازیں اس پراجیکٹ سے اسکولوں کے انتظام کو بہتر کرنے اور پرائمری کی سطح تک طلبا و طالبات کے داخلوں کی شرح کو بڑھانے میں بھی اضافہ ممکن ہوسکے گا۔ منصوبے سے تقریباً 50 لاکھ طلبا، 7 ہزار ہیڈ ٹیچرز، 1 لاکھ 65 ہزار اساتذہ اور سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکولوں کے 3 ہزار سے زیادہ اساتذہ کو براہ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حساین کے مطابق پنجاب میں 70 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں، گریڈز منصوبہ سے حکومت پنجاب کو اس تعداد کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبہ سے ان لڑکوں اور لڑکیوں کی سیکھنے کی صلاحیتوں میں بھی بہتری آئیگی جو پہلے سے ہی اسکولوں میں داخل ہیں۔

کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حساین کے مطابق منصوبہ کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے چھوٹے بچوں میں اسکول کی تیاری کو بہتر بنانے، تدریسی اور سیکھنے کے مواد اور جائزہ کے معیار اور استعمال کو بڑھانے اور سکولوں میں سیکھنے کے ماحول کو بہتر بنانے کا طریقہ کار اپنایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے