عالمی بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دے دی

عالمی بینک

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی ہے۔

عالمی بینک نے اعلامیے میں بتایا کہ پہلے پروجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی، اس سے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ یہ رقم سماجی تحفظ، موسمی تبدیلی اور زراعت و لائیو اسٹاک شعبے میں استعمال ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے