لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے اور محصور لوگوں پر وحشیانہ بمباری جنگی جرائم ہیں، محصور فلسطینیوں کے لیے خوراک اور ادویات کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسلامی دنیا کے عوام میں شدید غم و غصہ ہے، دنیا بھر کے انصاف پسند عوام بے گناہوں کا خون بہنے سے روکنے میں کردار ادا کریں، اسلامی ممالک کی قیادت عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے قابض اسرائیلی فورسز نہتے اور معصوم فلسطینی شہریوں پر مسلسل زمینی اور فضائی بمباری کررہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں لوگ شہید ہوچکے ہیں۔
Short Link
Copied