عالمی برادری سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کررہی ہے۔ احسن اقبال

احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت عالمی برادری پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کررہی ہے، امدادی سامان پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کی طرف سے بھی امدادی سامان کے جہاز پہنچ رہے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاقے بھی سیلاب سے شدید متاثر ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کے ساتھ فصلوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہرات اور ریلوے ٹریکس سمیت انفراسٹرکچر سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے