جلیل عباس جیلانی

عالمی برادری بھارت سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروائے۔ نگراں وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارت سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروائے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے برسلز میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں نے بھارت کے جبر و تسلط کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے، آج ہم کشمیر کاز کے شہدا اور بھارتی مظالم کا شکار ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

جلیل عباس جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو پامال کرنے میں ناکام رہا ہے اور ان کی قربانیاں تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے