اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عارف علوی واضح کریں پاکستان کے وفادار ہیں یاعمران خان کے وفادار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی مذاکرات کا بھاشن دینے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں۔ صدر عارف علوی بتائیں کہ وہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں یا نہیں؟۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے سوال کیا کہ عارف علوی پاکستان کے صدر ہیں یا زمان پارک کے ٹائیگر؟ صدر علوی کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ واقعی کمانڈر انچیف ہیں۔
Short Link
Copied