لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ ظلِ شاہ کیس میں شواہد مٹانے کے جرم میں یاسمین راشد، راجہ شکیل اور عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ظلِ شاہ کیس میں شواہد مسخ کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج ہو چکا ہے، پولیس ایک آدھ دن میں گرفتاری کرے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہ حادثے کے بعد گاڑی چھپائی گئی، آپ ظلِ شاہ کو اسپتال چھوڑ کر بھاگ کیوں گئے؟ اس بات کا تین دن سے پتا تھا تو چھپ کیوں رہے تھے؟