مریم اورنگزیب

ظالم کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ظالم کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سرگودھا میں تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں بااثر افراد کی جانب سے غریب زمیندار کے مویشیوں کو آگ لگانے کی مذمت کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جانوروں کو آگ لگانے سے سفاکی اور ظلم کی سوچ کا اظہار ہوتا ہے جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا، ظلم کسی بھی شکل میں ہو، ظالم کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، معاشرے کا ہر طبقہ ایسے ظالموں کی مذمت کرے، قانون کی حکمرانی اور ایسے انتہا پسندوں کا سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے