طے کر چکے دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی بے امنی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں۔ سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ارکانِ اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، گورننس، امن و امان اور موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلنے کے لیے تیار ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر آصف زرداری اور چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کی ترقی چاہتے ہیں، طے کر چکے کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی ترقی کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے جو عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے