پشاور (پاک صحافت) پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ سے دوطرفہ تجارت شروع ہوگئی، تجارتی سامان لے کر کارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ افغانستان سے بھی کارگو گاڑیاں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پیدل آمد و رفت کےلیے دو روز بعد کھولی جائے گی۔
Short Link
Copied