کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں طلباء یونینز کی بحالی کا بل پاس ہوا جس کے بعد بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق ایک اور وعدہ مکمل ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب نے طلباء بل کی منظوری پر ایوان اور سندھ کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی سے ایک اور تاریخی بل منظور ہوا ہے۔ تاریخی بل کی منظوری پر پیپلزپارٹی اور ایوان میں موجود تمام جماعتوں کے ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں۔
مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ طلباء یونینز کی بحالی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ سندھ بھر کے عوام کے لئے سندھ اسمبلی کا یہ مستحسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے تعلیمی اداروں میں ماحول کی بہتری میں مدد ملے گی، ماضی میں آمرانہ اقدام سے تعلیمی اداروں میں کلاشنکوف کلچر رائج ہوا۔
Short Link
Copied