طلال چوہدری نے عمران خان کو سیاسی شیطان قرار دے دیا

طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سیاسی شیطان قرار دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ طلال چوہدری نے  کہا کہ شیطان قید ہے اور سیاسی شیطان آزاد گھوم رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے جاری بیان میں کہا کہ عمران شیطان، فراڈیا اور جھوٹا ہے، ایسےشیطان قید ہو جائیں تو ملک سے مہنگائی ختم ہو جائے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جسے ڈالر کی قیمت ٹی وی سے پتا چلتی تھی وہ ملک کو حل دے گا؟

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے جاری بیان میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے  مزیدکہا کہ خان صاحب ٹیرین کو بھی حقیقی آزادی چاہیے اور پاکستان کو فارن فنڈڈ دہشت گرد سےحقیقی آزادی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے