لاہور (پاک صحافت) طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے برسراقتدار رہنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اس لئے کوئی کارکن ان کے مارچ میں شریک نہ ہو۔
تفصیلات کے مطابق طاہر القادری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹاون متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا، اس معاملے پر ایسی سرد مہری کا مظاہرہ کیا گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کارکنان کو کسی احتجاج کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی اور کی سیاسی اور اقتدار کی جنگ میں ہم کبھی استعمال نہیں ہوں گے۔
Short Link
Copied