ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مرتضی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن

کراچی (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے مرتضی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب ضلع ملیر کی یو سی 8 ابراہیم حیدری اور ضلع جنوبی کی یو سی 13 صدر سے کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اور امیدوار سلمان عبداللہ مراد کو ضلع ملیر کی یو سی 7 گڈاپ سے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

کراچی میں بلدیاتی ضمنی اتخابات 5 نومبر 2023 کو منقعد کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے