پاک فوج

ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ضمنی انتخاب کل برور اتوار 21 اپریل کو ہونے جارہے ہیں۔ جس کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے