بارکھان (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بارکھان پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 2 بچیا ں بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بارکھان کی تحصیل رکھنی کے بازار میں حجام کی دکان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا۔ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ، ر یسکیو کے عملے اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ڈی جی خان اسپتال روانہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور آمدو رفت مکمل طور پر معطل کر دی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں ۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی، جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔