ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کیجانب سے علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری

علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (پاک صحافت) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی امین گنڈاپور کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز ٹانک میں انتخابی جلسے میں شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو 16 دسمبر کو مانیٹرینگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کو اس سے پہلے بھی دو دفعہ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا تھا اور انہیں جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے