صوبے کے حقوق کیلئے سیاسی قیادت سے رابطے آخری مرحلے میں ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کےلیے سیاسی قیادت سے رابطے آخری مرحلے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ افراسیاب خٹک سے ملاقات میں کہا ہے کہ جلد سیاسی جرگہ بنا کر صوبے کے حقوق کےلیے دلیل کے ساتھ وفاق سے بات کی جائے گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ قیام امن پر توجہ دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ ترقی کا سفر آگے بڑھے۔ دوران ملاقات افراسیاب خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسائل کے حل کےلیے سیاسی قوتوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحدہ ہونا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ صوبائی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے