ناصر حسین شاہ

صوبے میں 5 ہزار گھروں کو سولر پینل اور متعلقہ سامان دیا جائے گا۔ ناصر حسین

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں 5 ہزار گھروں کو سولر پینل اور متعلقہ سامان دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آج کل بجلی کا مسئلہ بہت زیادہ ہے، اگست میں سولر پینل بھی تقسیم کریں گے، اس حوالے سے تفصیلات اکٹھی کرلی ہیں، پانچ ہزار گھروں کو سولر پینل کے ساتھ ساتھ ایک پنکھا، ایک بلب اور ایک چارجر دیا جائے گا۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سولر پارک بنانے جارہے ہیں جن سے بننے والی بجلی این ٹی ڈی سی کو دیں گے، منی گرڈ چھوٹے گاؤں اور دیہاتوں میں دیں گے۔ سندھ اور بلوچستان میں 100 یونٹ تک فری بجلی دینے کا پلان کررہے ہیں، دوسرے مرحلے میں 300 یونٹ تک بجلی فری دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فوری ریلیف کے لیے سولر پینل بھی دے رہے ہیں، اگر وفاق میں بھی ہماری حکومت ہوتی تو تین سو یونٹ تک بجلی مفت ہوتی۔ وزیراعلی سندھ کئی بار وفاقی حکومت کو خط لکھ چکے ہیں، دیگر صوبوں میں این ایچ اے کی سڑکیں بہتر ہیں جبکہ سندھ میں سڑکوں کی خستہ حالت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے