مریم اورنگزیب

صوبے بھر میں ہر بچے کی تعلیم یقینی بنانے کیلئے میگا پروجیکٹ کا آغاز کیا گيا ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ہر بچے کی تعلیم یقینی بنانے کے لیے میگا پروجیکٹ کا آغاز کیا گيا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے برطانوی ماہر تعلیم سر مائیکل باربر کی ملاقات ہوئی، جس میں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ صوبے بھر میں ہر بچے کی تعلیم یقینی بنانے کے لیے میگا پروجیکٹ کا آغاز کیا گيا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیم کے پورے نظام کی اصلاح کی جا رہی ہے، سر مائيکل باربر 50 سے زائد ملکوں میں حکومتی شعبے میں اصلاحات کےلیے کام کر چکے ہيں۔ پسماندہ اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کے لیے کھانے اور دودھ کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں عالمی معیار کا تعلیمی نظام ‘ارلی ایئر ایجوکیشن سسٹم’ شروع کر رہے ہیں۔ پنجاب کی 10 جامعات کے طلبا کو اسکالرشپ پر پڑھائیں گے، آئی ٹی سٹی لاہور سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے وسیع پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے