لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ صرف پنجاب میں الیکشن سے ملک میں افراتفری پھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے سراج الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پنجاب میں الیکشن ہونے سے جو بھی وزیراعلی بنے گا، وہ بادشاہ بن کر رہ جائے گا۔ جو پنجاب کا وزیر اعلی بنے گا وہ دیگر الیکشنز میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے گا۔
چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہی سراج الحق کے سامنے پی ٹی آئی کا مؤقف دیں گے، جو کہ عمران خان دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا مؤقف صرف میں ہی دے سکتا ہوں۔ میرا مؤقف ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
Short Link
Copied