اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے دو ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسی کی چیف جسٹس بننے کی منظوری دے دی ہے۔ تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے۔ صدر نے چیف جسٹس کی تعیناتی آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی، جسٹس قاضی فائز عیسی سے 17 ستمبر 2023 کو عہدے کا حلف لیں گے۔
یاد رہے کہ وزارت قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔