ارشد ندیم

صدر مملکت کا پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی ہدایت پر ایوان صدر نے کابینہ ڈویژن کو باقاعدہ خط ارسال کردیا، صدر مملکت ارشد ندیم کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت عطا کریں گے، صدر آصف زرداری خصوصی تقریب میں ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے۔

خط کے متن کے مطابق ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیلوں میں قوم کا سرفخر سے بلند کیا، ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث بنی، ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کردی، جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں92.97 میٹر کی متاثر کن تھرو پھینک کر نہ صرف پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا بلکہ اولمپکس کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر کے 118 سالہ تاریخ بھی بدل کر رکھ دی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے