اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت عارف علوی نے فلسطین اور اسرائیل کے مابین تنازع پر اظہار تشویش کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین حالیہ جھڑپوں کے سبب خونریزی روکنے کیلئے فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔
صدر عارف علوی کا مزید کہنا ہے کہ خطے کی بدترین صورتحال فوری جنگ بندی کا تقاضا کرتی ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کے تصادم سے خطے کی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری تنازع مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے فعال کردار ادا کرے۔
Short Link
Copied