صدر مملکت نے 3 صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے سردار سلیم حیدر خان کو بطور گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخواہ اور جعفر خان مندوخیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی۔

علاوہ ازیں سردار سلیم حیدر کے گورنر پنجاب کا نوٹی فکیشن بھی آج رات جاری ہونے کا امکان ہے۔ لیکن گورنر سندھ کے نام پر معاملات حتمی شکل اختیار نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین معاہدے کے تحت پنجاب میں سردار سلیم حیدر، خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے