اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف علی زرداری نے پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے الگ الگ اجلاس 6 اور 7 جون کو طلب کرلئے۔ دونوں ایوانوں کے بجٹ سیشنز طلب کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے علیحدہ علیحدہ سیشن طلب کر لیے۔ صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون بروز جمعرات شام پانچ بجے طلب کر لیا جبکہ اسی طرح سینٹ کا اجلاس 7 جون بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا گیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت طلب کیے ہیں۔
Short Link
Copied