صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت ایڈ ہاک ججز سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی منظوری دی۔ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل سپریم کورٹ کے ججز تعینات ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے