صدر مملکت نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر کل اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری جمعرات کو گودار جائیں گے اور وہاں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں دہشت گردی اور اسمگلنگ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ صدر پاکستان 24 جون کو سکھر جائیں گے۔ سکھر میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی صورتحال پر اجلاس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے