صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی کا پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے فون پر رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ عارف علوی نے 16 اور 18 اکتوبر کو شمالی و جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے سپاہی عبدالحمید، لانس نائیک تبسم الحق، سپاہی نعیم اختر، لانس نائیک وارث خان اور سپاہی ساجد عظیم کے ورثاء کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدرِ مملکت نے وطن کے لیے خدمات پر شہداء کو قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے