آصف زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کی والدین کی قبروں پر حاضری

نواب شاہ (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے آبائی قبرستان بالو جاقبا پہنچے، جہاں انہوں نے والدین کی قبروں پرحاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے والدہ بیگم بلقیس سلطانہ اور والد حاکم علی زرداری کی قبروں پر فاتحہ خوانی، آصف زرداری نے بالو جاقبا قبرستان میں دیگر عزیز و اقارب کی قبروں پر بھی پھول رکھے۔

آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی ان کے ساتھ تھیں۔ صدر مملکت عید منانے 3 روز قبل نواب شاہ پہنچے تھے، آصف علی زرداری نے قیام کے دوران ارکان اسمبلی منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے