صدر مملکت آصف زرداری کو 7 ممالک کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کیں

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری کو سات ممالک کے سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کو زمبابوے، تاجکستان، روانڈا، ارجنٹائن، میانمار، کمبوڈیا اور بوٹسوانا کے سفرا نے اپنی اسناد پیش کیں۔ سفیروں سے گفتگو میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،دوست ممالک پاکستان کے سرمایہ کاری دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے سفیروں کو پاکستان میں بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے کاروباری برادریوں کے مابین رابطے بڑھانے پر زور دیا۔

تمام سفراء کو ایوان صدر پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے