صدر مملکت آصف زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔ الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ ترمیم کے بعد الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کی تعیناتی کی صورت میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت ہوگی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن ترمیمی بل ایکٹ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے 28 جون اور سینیٹ سے 8 جولائی کو منظور ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے