آصف زرداری شہباز شریف

صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ترکیہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہےاور بزدلانہ حملے میں جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے، پاکستان نے بھی دہشت گردی کے عفریت کا سامنا کیا، پاکستان ایسی وحشیانہ کاروائیوں کے درد اور تکلیف کو سمجھتا ہے، دہشت گرد امن اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور تمام اقوام کے محفوظ مستقبل کے لیے عالمی برادری کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انقرہ میں دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دہشت گردی کی اس مذموم کاروائی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ترکیہ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی اور دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی انقرہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ترکیہ کی حکومت وزیر داخلہ اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیازی کی پاکستان تحریک انصاف نہیں اسرائیلی تحریک انصاف ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ایکسائز شرجیل انعام میمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے