صدر عارف علوی کو مستعفی ہو جانا چاہیے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی کو مستعفی ہو۔ جانا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ مطالبہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے 2 مرتبہ آئین شکنی کے مرتکب قرار دیے جانے کے بعد صدر عارف علوی کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے