صدر عارف علوی کا طریقہ کار درست نہیں، ایاز صادق

ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے صدر عارف علوی کا طریقہ کار درست نہیں، صدر نے احتساب ایکٹ بغیر دستخط واپس بھیج دیا ہے، صدر عارف علوی کے اس اقدام کو اچھی نظر سے دیکھا نہیں جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن بل تیار کیا گیا پر الیکشن ترامیمی بل بھی صدر نے بغیر دستخط واپس بھیج دیا۔

واضح رہے کہ ایاز صادق نے اس موقع پر مزید کہاکہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر بھی عمران خان نے لگایا تھا، اپنی کرسی کی خاطر عمران خان نے پارلیمان کی دھجیاں بکھیریں۔ پاکستان کے آئین سے یہ اس طرح کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری کنپٹی پر پستول رکھ کر الیکشن نہیں چھین سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے