صدر عارف علوی پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 بار آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی میں ملوث لوگوں کا حساب کتاب ہونا چاہئے، نو مئی کو ریاست کو چیلنج کیا گیا۔ نیب کے ذریعے نوازشریف اور کارکنوں کے ساتھ بہت کچھ ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری اعتراض لگا کر واپس بھیج دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے