اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ صدر سے گزارش ہے وہ اپنے آئینی عہدے کی عزت کا خیال رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا صدر مملکت کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں، کسی ایک جماعت کے ترجمان بننے سے ان کی عزت میں کمی آتی ہے، صدر سے گزارش ہے وہ اپنے آئینی عہدے کی عزت کا خیال رکھیں۔
مرتضی سولنگی کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں نہایت قابل لوگ موجود ہیں، 30 نومبر کے بعد حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری ہوجائے گا، ان شااللہ 8 فروری جمعرات کے روز انتخابات ہوں گے، نگران حکومت آئین و قانون کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ شکایات کرنا لوگوں اور سیاسی جماعتوں کا حق ہے، پی ٹی آئی کے خط کا جواب بھی دیا جائے گا۔
Short Link
Copied