صدر زرداری کو ویتنام، مالدیپ، آئرلینڈ کے سفرا نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری کو ویتنام، مالدیپ اور آئرلینڈ کے سفرا نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ سفرا کو ایوان صدر اسلام آباد پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا۔ سفرا نے صدر آصف زرداری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا امید ہے کہ نامزد سفرا پاکستان کیساتھ باہمی تعاون مزید بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے