یوسف رضا گیلانی

صدر زرداری کا بیرون ملک دورہ، یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر ہوں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیرون ملک دورے کے باعث چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے۔

اسلام آباد سے اس حوالے سے کابینہ سیکرٹریٹ نے قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ آئین کی روسے صدر کی چھٹی، بیرون ملک دورے یا دیگر ناگزیر وجوہ پر چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر ہوتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ ہوں گے۔ دریں اثنا قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اس موقع پر قائم مقام صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے