صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا مراکشی بادشاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ پاکستان آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدرِ پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی جانب سے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اُن سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ صدرِ مملکت نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں شاہی خاندان اور مراکش کے عوام کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے