صدر زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف کا 6خوارج کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے شہید ہونے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہا ہے۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم شہبازشریف نے 6 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندیٔ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے